فیصل آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میںدو خواتین جاں بحق، سات زخمی

جمعہ 3 مئی 2024 21:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میںدو خواتین جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیاآن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ 34گ ب جڑانوالہ روڈ پر علی رضا رشتہ دار خواتین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا،پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میںسکینہ بی بی اور ممتاز موقع پر جاں بحق،علی رضا معمولی زخمیٹرک ڈرائیور موقع سے فرار،لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل دیا گیاستیانہ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی علاوہ ازیں گٹ والا پارک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ الٹ نے سے چھ افراد زخمیہوگئے زخمیوں میں امان اللہ اسد،رمضان ، فیاض نعمت اللہ ، دانش شامل ہیں ،حادثے کی اطلاع ملتے رریسکیو1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں