کاشتکاروں کو گندم کی گہائی کے وقت ڈرم کے چکر 700سے 750 فی منٹ رکھنے کامشورہ

بدھ 24 اپریل 2024 13:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی گہائی کے وقت ڈرم کے چکر 700سے 750 فی منٹ رکھنے کامشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ چکر زیادہ ہونے کی صورت میں دانے زیادہ ٹوٹتے ہیں اور بھوسے کے ساتھ باہر جاتے ہیں اسلئے بیلٹوں کا تناؤ مناسب رکھا جائے کیونکہ زیادہ تناؤ کی صورت میں ان کے ٹوٹنے کا امکان ہے اور کم ہونے کی وجہ سے یہ سلپ ہوجاتی ہیں اسی طرح بلوٹر کی ہوا کا رخ درست رکھیں۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ ہوا اوپر والی جالی کے اوپر اور نیچے سے گزرنی چاہیے جبکہ تھریشر اس طرح لگائی جائے کہ ہوا اور تجربہ کار ہو۔انہوں نے کہاکہ گندم کے گٹھوں میں کوئی سخت چیز مثلاً پتھر یا لوہا نہ ہو اور کام کے دوران تھریشر کچھ دیر کیلئے بند کر دیں اور بال بیئرنگ کی گریس چیک کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھریشننگ کیلئے گیلی فصل ہرگز نہ ڈالیں اور تھریشر کو لیول جگہ پر کھڑا کریں جبکہ اس کی شافٹ، پلی، ٹریکٹر کی شافٹ، پلی کے ساتھ لائن میں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گالے کی مقدار اور تھریشننگ کا وقت فصل میں نمی کے حساب سے متعین کریں نیز رات کو کام کرنے والے آدمیوں کو ڈھیلے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں اور صافہ یا چادر جو کہ منہ لپیٹنے کیلئے باندھتے ہیں ان کا کوئی سرا کھلا نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں