کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی سفارش

جمعہ 26 اپریل 2024 13:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اب جبکہ اپریل کاآخری ہفتہ شروع ہونے کے باعث لہسن کی فصل پوری طرح پک کرتیار اور پودے کے پتے خشک و بھورے رنگ کے ہو چکے ہیں اور فصل برداشت کیلئے تیار ہو چکی ہے لہٰذا لہسن کی فصل کو آبپاشی بند کرتے ہوئے اس کی برداشت کا فوری آغاز کردیاجائے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکار احتیاط کے ساتھ کھرپوں کی مدد سے زمین کو کھود کر گٹھلیاں نکال لیں اور انہیں خشک کرنے کیلئے کسی سایہ دار جگہ پر پھیلا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لہسن کی گٹھلیوں کو کم سے کم 3سے4 روز کیلئے خشک کیاجائے اور جب اوپر سے چھلکے آسانی کے ساتھ اترنا شروع ہو جائیں تو گٹھلیوں کو پتوں سمیت باندھ کرخشک اورہوادار جگہ پر سٹور کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نمی کی حالت میں لہسن کو سٹور کیاجائیگا تو اس کے گلنے سڑنے اور خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں