کماد کے کاشتکاروں کومونڈھی فصل کو باقی ماندہ نائٹروجنی کھادڈالنے اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 مئی 2024 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کومئی کے رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں اور اس کے بعد مناسب آبپاشی بھی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کی باقی ماندہ نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ڈالنے کے بعد پودوں پر مٹی چڑھادیں تاکہ بارش، تیز ہواؤں یاآندھی کے باعث فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کماد کی جڑ اور تنے گڑوؤں کے تدارک کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب دانہ دار زہریں ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زہریں ڈالنے کے بعد کھیت کو پانی لگانے کے بھی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں