فیصل آبادڈویژن میں کپاس کی1لاکھ 15 ہزار 800 ایکڑرقبہ پر کاشت میں سے78 فیصدہدف حاصل کرلیا گیا،ڈائریکٹر زراعت

جمعہ 17 مئی 2024 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے اس بار ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ایک لاکھ 15 ہزار 800 ایکڑرقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اس وقت تک91 ہزار 442 ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل کرکے78 فیصدہدف حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ہدف کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک ہیں اور آئندہ چند دنوں میں باقی ماندہ رقبہ پر بھی کپاس کی کاشت کا عمل مکمل کرکے نہ صرف مقررہ ہدف کا حصول یقینی بنایا جا ئے گا بلکہ کوشش کی جا ئے گی کہ مقررہ ہدف سے بھی زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی جا ئے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے اے پی پی کو بتایا کہ محکمہ انہارکو نہری پانی کی مسلسل فراہمی کی تاکید کی گئی ہے جبکہ کپاس کی فصل کی پیداوار اور کسان دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف گاؤں گاؤں جاکر کسانوں کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی کاشت اور اہداف بارے آگاہی سمیت کسانوں کو کپاس کی فصل کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کیلئے آگاہی کا دائرہ بھی مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گاجبکہ جعلی وغیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرکے ایسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے ٹھکانوں کو بند کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں