کاشتکاروں کوسونف کے پودے کا قد پورا اور گچھوں میں دانے زر دی مائل ہونے پرپودےالگ الگ کاٹنے کا مشورہ

جمعہ 17 مئی 2024 13:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کاشتکاروں کو سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی ہدایت کیا گئی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کر چکا ہو اور گچھوں میں دانے زر دی مائل ہو جائیں۔

ترجمان نے بتا یا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ ر واں ماہ سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہو جاتے ہیں اسلئے ان کی کٹائی میں احتیاط کا خاص خیال رکھیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ جو گچھے پہلے پک جائیں انہیں پہلے کاٹ لیا جائے اور بعد میں پکے ہوئے گچھوں کو بعد میں ہی کاٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کٹے ہوئے سونف کے گچھوں کو ٹاٹ پر بچھا کر سائے میں خشک کر لیں اور 2سے 3د ن کے وقفہ کے دوران ان کو الٹاتے پلٹاتے رہیں اور جب تمام گچھے اچھی طرح خشک ہو جائیں تو بیج کو چھڑیوں سے الگ کر کے محفوظ کر لیں ۔اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں