کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی سفارش

جمعہ 17 مئی 2024 13:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعثبھنڈی توری کے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ بیچ بونے کے40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال سبزی کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پھل توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہچونکہ بھنڈی توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی ہو سکتا ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دوسرے، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور اگر کسی جگہ پر کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو توفوری طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں