بیڈ پلانٹنگ مشین کے ذریعےفصلوں کی پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 50فیصد بچت ہو گی،ترجمان واٹر مینجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر

پیر 20 مئی 2024 13:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے واٹر مینجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے مختلف فصلوں کو پٹڑیوں پر کاشت کرنے کے لئے تیار کی گئی مشین سے جہاں پانی کی 50فیصد بچت ہو گی وہیں فصل کی پیداوار میں بھی 25فیصد تک اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں پٹڑیوں پر فصلوں کی کاشت کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہےلہٰذا پنجاب سمیت ملک میں بھی اس طریقہ سے بھر پور پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید بیڈ پلانٹنگ مشین کے ذریعے معیاری پیداوار کا حصول، کھاد و پانی کی بچت اور فصل کی تیزی سے بڑھوتری یقینی ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں