مویشی پال حضرات کو محکمہ لائیو سٹاک کی ہیلپ لائن سے استفادہ کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 15:42

فیصل آباد۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی ہیلپ لائن سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ لائیو سٹاک فارمرز محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین سے مفید مشورے حاصل کرنے ، کسی بھی قسم کی رہنمائی ، مشاورت ، معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 8تا رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے زیادہ گوشت اور دودھ کی پیداوار کے حصول کیلئے جانوروں و مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصول کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ مویشی پال حضرات غیر نسلی ا ور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے بلکہ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے ماہرین اورمحکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جانوروں کے ذریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہو سکے۔انہوںنے بتایاکہ جہاں لائیو سٹاک ماہرین مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں