چیمبر آف کامرس نے ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 24 مئی 2019 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی اجناس پیداکرکے غذائی خود کفالت کے اہداف کے حصول سمیت اضافی غذائی اجناس بیرون ممالک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

چیمبر آف کامرس کے صد ر ضیا ء علمدار حسین نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ بینکوںکو کاٹیج انڈسٹری اور دیہی صنعت کے فروغ کیلئے بھی قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ غربت کے خاتمہ سمیت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداہوسکیں۔ انہوںنے کہاکہ ایگرو بیسڈ مائیکروانڈسٹری اور سمال انڈسٹری کے علاوہ زرعی ڈھانچہ کی بہتری کیلئے بینکوں اور مائیکروفنانس کے اداروں کو کم سے کم شرح سود پر قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوںکے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں اور زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ملکی برآمدات میں ترقی بھی ممکن بنائی جاسکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں