صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے’’ ٹیکسٹائل ایشیا ‘‘بین الاقوامی تجاری نمائش کا افتتاح کردیا

جمعہ 8 مارچ 2024 12:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے’’ ٹیکسٹائل ایشیا ‘‘ بین الاقوامی ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا۔نمائش میں سو سے زائد مقامی صنعتوں کے علاوہ غیر ملکی اداروں نے بھی اپنے سٹال لگائے ہیں۔اس موقع پر بڑی تعداد میں صنعتی، کاروباری، تجارتی شخصیات اور درآمد و برآمد کنندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر فیصل آباد کی شناخت ہے جو پاکستان کیلئے بھاری زرمبادلہ کما رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں برآمدات میں مزید اضافہ کرنے کا پوٹینشل موجود ہے جس سے فائدہ اٹھانے کیلئے اس قسم کی نمائشوں کی ضرورت ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی خریداروں کوپاکستان کی مصنوعات کی کوالٹی اور معیار سے متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس قسم کی نمائشوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں