سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت ، زائد المعیاد دوا کھلانے سے مریض کا جسم جھلس گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 4 نومبر 2017 16:14

سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت ، زائد المعیاد دوا کھلانے سے مریض کا جسم جھلس گیا
تاندیانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 04نومبر 2017ء):تاندیانوالہ کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فالج کے مریض کو زائد المعیاد دوائیں کھلا دیں جس سے مریض کا جسم جھلس گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاندیانوالہ کا 32سالہ یسین فالج کا مریض ہے اور اسے علاج کی غرض سے تاندیانوالہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ۔جہاں مسیحاؤں نے اپنے مقد س پیشے سے خیانت کرتے ہوئے اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو زائد المعیاد دوائیں کھلا دیں ۔دوائیں کھانے سے مریض کا جسم جھلس گیا اور اسکے ناک اور کان سے خون رسنا شروع ہو گیا ۔مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں