25 دسمبر کو یوم قائداعظم و کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے

پیر 17 دسمبر 2018 15:09

25 دسمبر کو یوم قائداعظم و کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) 25 دسمبر بروز منگل کو یوم قائداعظم و کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے ، بینک ، سٹاک ایکسچینجز ، چیمبر ز آف کامرس بند رہیں گے نیز عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہو گی۔ بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت اور کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں پروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے، اس موقع پر مختلف شہروںمیں کرسمس کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کے سلسلہ میں بھی خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بینک دولت پاکستان کے سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے بھی 25 دسمبر بروز منگل کویوم قائد اعظم کی عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں سٹاک ایکسچینجز اور تما م چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹریز میں بھی تعطیل ہو گی۔ لاہورہائی کورٹ اس کے ذیلی بینچز ، ماتحت عدالتیں ، سیشن کورٹس ، سول کورٹس ، بینکنگ کورٹس بھی یوم قائد اعظم کے موقع پر بند رہیں گی تاہم 26 دسمبر بروز بدھ سے دوبارہ معمول کی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں