_فیصل آباد:سی پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری کی ہدایت

" فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 7اشتہاریوں سمیت 60افراد کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

بدھ 26 فروری 2020 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) سی پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 7اشتہاریوں سمیت 60افراد کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فیصل آباد پولیس نے 27منشیات فروشوں کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے 12کلوگرام چرس‘456لیٹر شراب جبکہ 10جواریوں 12ہزار سے زائد رقم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 16افراد کو حراست میں لیکر 10پسٹل‘کلاشنکوف‘2رائفل ‘ریپٹر اور متعدد گولیاں برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں