محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ملزمان نے نشے میں دھت ہوکر اسلحہ کے زور پر زیادتی کی، ایف آئی آر میں الزام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 مئی 2022 15:44

محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2022ء) محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔نیو ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں سیشن کورٹ سے قریب محکمہ صحت میں خواتین سے زیادتی کی گئی ہے۔دونوں خواتین کو طاہر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔چنیوٹ کے رہائشی کی مدعیت میں سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان گرفتار نہیں کئے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نشے میں دھت ہوکر اسلحہ کے زور زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے ،ملزم نے 6 سالہ بچے کے ساتھ جبری زیادتی کرکے بے ہوشی کی حالت پھینک کرفرار ہو گئے۔ جلالپورپیروالا تھانہ صدر کے علاقہ بیٹ کیسر میں گھر سے باہر کھیلنے والے 6 سالہ کم سن بچے کو ملزم یونس ورغلا کر بھانے میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،والدین اور اہل علاقہ کی تلاش پر کم سن بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملا 15 کی کال پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے درخواست پر مقدمہ تو درج کرلیا مگر کئی روز گزرنے کے باوجود صدر پولیس نے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔ بچے کے والد نے جلالپور میڈیا آفس میں پہنچ کر بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں کارروائی کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں ۔پولیس کے اعلیٰ افسران سے درخواست ہے کہ ملزم علاقہ میں سرعام گھوم رہا ہے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انصاف فراہم کیا جائے۔

علاوہ ازیں روات پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مطلقہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ مبشر نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،روات پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا جا رہا ہے،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں