yفیصل آباد : نوسرباز نے نشہ آور چنے کھلا کر پردیسی کو لوٹ لیا

م* پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی

اتوار 26 مئی 2024 18:45

ج فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) نوسرباز نے نشہ آور چنے کھلا کر پردیسی کو لوٹ لیا‘ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد ارشد نے بتایا کہ وہ عبدالرشید غازی چوک تیمور اڈا میں اترا تو رکشہ میں سوار ہوا تو ایک نامعلوم شخص اسکے ساتھ بیٹھ گیا اور باتوں میں الجھا کر نشہ آور چنے کھلائے، جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہو گئی تو نوسرباز اس کا بیگ اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گیا، جبکہ اس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا، ہوش آنے پر پیپلزکالونی پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں