کلیئرنگ ایجنسٹس کی چھان بین کی جائیگی،غیر قانونی دھندہ میں ملوث عناصر کیخلاف ادارہ ازخود ایکشن لے گا، ڈی جی ایف آ ئی اے

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے کو کار روائیاں کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا، کسٹمزکلیئرنگ ایجنسٹس کی چھان بین بھی کی جائے گی، غیر قانونی دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ ازخود ایکشن لے گا، ذ رائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے فیصل آباد کا دورہ کرتے ہوئے سرکل فیصل آباد کے افسروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی ہر قسم کی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی صورتحال پر مکمل نظر رکھیں اور خفیہ طور پر تحقیقات کرواکر کرپٹ، بدعنوان عناصر کا محاسبہ کیا جائے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کار روائی عمل میں لائی جائے جبکہ ذ رائع کے مطابق ڈی جی ایف آ ئی اے نے یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی بھی چھان بین کی جائے اور ان میں جعلی عناصر کیخلاف کارر وائی کی جائے اور جو سمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی موثر کارر وائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں