فیصل آباد ،گیس سلنڈرز کی دوکان میں آتشزدگی 2افراد جھلس گئے

جمعہ 27 مئی 2022 16:51

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) فیصل آباد تھانہ منصور آباد کے علاقہ جھمرہ روڈ کے قریب گیس سلنڈرز کی دوکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں دوکان کا مالک اور ملازم بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے انتہائی نگہداشت برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان ریسکیو1122 فیصل آباد کے مطابق جھمرہ روڈ کے قریب اکرم ولد محمد یوسف نے گیس سلنڈرز اور گندم کی خریداری کی دوکان بنا رکھی تھی جمعہ کی صبح اس نے دوکان کھول کر الیکٹرک بورڈ سے لائٹ آن کی تو شارٹ سرکٹ اور گیس لیکیج کی وجہ سے دوکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکردوکان کا مالک اکرم ولد محمد یوسف عمر 48 سال 75 فیصداور دوکان کا ملازم حمزہ ولد مسعود عمر 23 سال بھی 80 فیصدتک جھلس گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور جھلس جانیوالوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے انتہائی نگہداشت برن یونٹ منتقل کیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ ایک اور واقعہ میں پولیس تھانہ پیپلز کالونی فیصل آبادکو جمعہ کی صبح میکڈونلڈ ستیانہ روڈ گیٹانوالہ چوک فیصل آبادکے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جو نشے کا عادی لگتا ہے۔ پولیس نے متوفی کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کے مردہ خانے منتقل اور متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں