بااثر افراد کی بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش ،عدالتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا

جمعہ 27 مئی 2022 16:51

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) بااثر افراد نے بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود واقع 416 ج ب میں بیوہ خاتون سیمرا بی بی جو کہ مرحوم خادم حسین کی بیوی ہے جو کہ عرصہ دراز سے اپنے یتیم بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے جبکہ بااثر افراد جاوید اقبال ، اختر علی ، شوکت علی، رحمت علی، اور رانا صفدر وغیرہ جو کہ بیوہ خاتون اور اس کے یتیم بچوں کو ہراساں کر کے اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بیوہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاوند وفات پا چکے ہیں اور میں عرصہ دراز سے اپنے تین بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں یہ بااثر افراد مجھے اسلحہ کے زور پر ڈرا کر مجھے ہراساں کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بیوہ خاتون نے آر پی او فیصل آباد اور ڈی ایس پی گوجرہ سے مدد کی اپیل کر دی کہ مجھے فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں