فیصل آباد‘ہلال احمر ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، لاپرواہی کے باعث نومولود کی ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے

منگل 31 مئی 2022 13:41

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) ہلال احمر ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، لاپرواہی کے باعث نومولود کی ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے، احتجاجی مظاہرین نے پہلے ہسپتال اور پھر ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور عملہ کی لاپرواہی نے نومولود کی جان لے لی ہے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی جان لینے والے ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم مقامی پولیس کی طرف سے احتجاجی مظاہرین کو غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہلال احمر ہسپتال کے خلاف عوامی شکایات بڑھنے لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں