فیصل آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد بری طرح زخمی

بدھ 1 مارچ 2023 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2023ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد بری طرح زخمی ہوگئے‘زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکرحادثات کے مرتکب ڈرائیورکی تلاش شروع کردی آن لائن کے مطابق کھرڑیانوالہ کے میگنا ٹیکسٹائل مل کے قریب تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 60سالہ عبدالغنی ولد اکرام غنی زندگی کی بازی ہارگیا‘ڈرائیور ڈمپرچھوڑ کرفرار‘جبکہ جڑانوالہ روڈ پر ساہی کے بھٹہ کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے چارسالہ بچی زہرہ دختراکرام جاں بحق جبکہ اسکا باپ 42سالہ اکرام‘7سالہ بھائی غلام محی الدین‘8سالہ سحر دختر اکرام‘5سالہ فوزیہ دختراکرام اوردوسری موٹرسائیکل پرسوار 20سالہ چاند ولد فیض بری طرح زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں نڑوالا روڈ پر دلپسند ہوزری کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل سوار 35سالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر موت کی وادی میں پہنچ گیا۔ ریسکیو1122نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کردیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں