فیصل آباد آرٹس کونسل اوربزم منصور سحر انٹرنیشنل کے اشتراک سے محفل مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات 19 جولائی 2018 23:58

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) فیصل آباد آرٹس کونسل اوربزم منصور سحر انٹرنیشنل کے اشتراک سے شہر اقبال کے مزاحمتی شاعر وافسانہ نگار محمدایوب صابر کے اعزازمیں محفل مشاعرہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے کی۔

(جاری ہے)

عبدالرئوف بنی پوری ننکانہ،پروفیسر وقاراحمد،بشریٰ ناز،منصور سحر،منال مجوکہ،وارث علی وارث،پروفیسر جعفر سیالوی،عمر حیات کیفی،پروفیسر محمد اختر بٹ،ریاض احمد خلیجی،طارق منظر،شاہد علی شاہد،فاروق انصاری،عامر ریاض،پروفیسر ریاض احمدقادری،علامہ طالب کوثری،پروفیسر ماجد مشتاق،ظفراقبال،نثاراحمدخاں،ڈاکٹر اصغر بلوچ،احمدشہباز خاورودیگر نے شاعر محمدایوب صابر کی ادبی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں