ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوگرملوں کے علاقوں میں چار مختلف سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری

منگل 13 نومبر 2018 23:54

فیصل آباد۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء)ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کااجلاس ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع شوگرملوں کے علاقوں میں سیس فنڈز کے ساڑھے 7کروڑ روپے سے چار مختلف سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی،ہارون الرشید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشرف کموکا اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ ان سکیموں پر فوری عملدرآمد کے لئے مزید محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور متعلقہ قواعدوضوابط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اورسڑکوں کی تعمیر ومرمت وبحالی کی سکیموں کا کسی وقت بھی اچانک معائنہ کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں