ہر طالب علم کو اپنے مادری علمی سے قدرتی طور پر اُنس اور پیار ہوتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:08

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) سابق وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ قدرتی طور پر ہر ایک کو اپنے مادری علمی سے اُنس اور پیار ہوتا ہے جیسے کہ اپنی ماں سے۔ہمیں بڑھ چڑھ کر اس کی خدمت کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد 85واں یومِ تاسیس کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔

قائم مقام وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کہا کہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چار سالہ دورانیہ ایک مثالی دور تھا ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ ِانکے ویژن آگے لیکر چلیں تاکہ یہ یونیورسٹی پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہو اور دُنیا کی ٹاپ 500یونیورسٹیوں میں اپنا مقام بنائے۔

(جاری ہے)

ہمارے طلبہ اور اساتذہ بہت ذہین اور محنتی ہیں یہ ہماری یونیورسٹی کی پہچان ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایلومینائی ایسوسی ایشن ڈاکٹر صولت نواز نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس عہدے پر بھی فائز ہو جائیں ہم اس کو یاد رکھیں گے اور مادری علمی کی خدمت کرتے رہیں گے۔ڈائریکٹر نظامت امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اس کے تنظیمی پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور ایلومینائی طلبہ کی رجسٹریشن کے متعلق تفصیل سے آگاہی دی ۔

انہوں نے کہا کہ نئے کمپوٹرائزڈ سسٹم کے تحت 8000سے زائد طلبہ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ تقریب کے آخر میںذہین طلباء و طالبات کو ایسوسی ایشن کی طرف سے پروفیسر احسان، پروفیسر عصمت اللہ خان،انجینئر چوہدری قمر الزماں، ڈاکٹر محمد شریف سلیم، چوہدری عبدالمجید ،ڈاکٹر حبیب اسلم گابا سکالرشپ کے لاکھوں روپوں کے وظائف فزکس ،اردو، فارمیسی، ذوالوجی ،سوشیا لوجی، کیمسٹری،انگلش اور دیگر مضامین میں تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں