نامور درویش شاعر ساغر صدیقی کی 45ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 19 جولائی 2019 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ملک کے نامور درویش شاعر اور درجنو ں شعری مجموعوں کے خالق ساغر صدیقی مرحوم کی45ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، ساغر صدیقی 19 جولائی 1974ء کو 46برس کی عمر میں لاہور میں اپنیخالق حقیقی سے جا ملے۔ اس موقع پر ان کے مداحوں اور شعرا ء تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحوم کی شعر و ادب کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

ساغر صدیقی مئی 1928ء میں انبالہ میں پیدا ہوئے ،جنکا اصل نام محمد اختر تھا۔ انہوںنے 16 برس کی عمر سے ہی ساغر صدیقی کے نام سے شعر و شاعری کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ درویشانہ زندگی گزارنے والے ساغر صدیقی ہمیشہ نمود و نمائش سے دور رہے، ان کی شاعری نے لاکھوں لوگوںکو اس طرح اپنا دیوانہ بنایا کہ آج بھی ان کی غزلیں اور شعر لاکھو ں لوگوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے زمانے کی ناانصافیوں اور تلخیوں کے بعد دنیا سے کنارہ کش ہو کر اپنی ذات کے گر د ایک ایسا خول بنایا جو الم انگیز واقعات سے تحریر رہا لیکن پھر بھی انہوںنے اردو ادب کو ایسی غزلیں ، نظمیں ، شعر دیئے جو اب بھی ہر عمر کے لوگوں کی زبان زد عام ہیں ۔ ساغر صدیقی مرحوم کی برسی پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں