فیصل آباد: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی بروقت کارروائی

ہیروئن کی بھاری کھیپ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن کی بھاری کھیپ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ آج صبح ملزم فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بحرین جانے والی فلائٹ میں سوار ہو رہا تھا کہ جب ایئر پورٹ پر موجود اے ایس ایف کے اہلکاروں نے شک ہونے پر سامان کی پڑتال کی تو اس کے سامان میں سے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر ملزم کو حراست میں لیکر اینٹی نارکوٹیکس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں