بغیر منظوری قائم کی جانے والی ہائوسنگ کالونیز کے خلاف آپریشن

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:40

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء):ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر بغیر منظوری قائم کی جانے والی ہائوسنگ کالونیز کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے ستیانہ روڈ پر ستارہ ڈائمنڈ اور خیابان گرین کے دفاتر کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

ایف ڈی اے کے متعلقہ افسران کی جانب سے ان ہائوسنگ کالونیز کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام تر قانونی تقاضوں وشرائط کو پورا کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔بصورت دیگر انہیں ہائوسنگ کالونی کے حوالے سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی ایف ڈی اے کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں