فیصل آباد: گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے کمسن بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، ناگہانی موت پر کہرام برپا

پیر 20 جنوری 2020 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے کمسن بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، ناگہانی موت پر کہرام برپا، تفصیلات کے مطابق نگہبان پورہ کے رہائشی محنت کش طاہر کا 5 سالہ بیٹا محمد بلال اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو چھو گیا جس کے نتیجہ میں محمد بلال موقع پر ہی موت کی وادی میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کمسن بچے کی موت پر والدین پر سکتہ طاری ہو گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں