فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،3مجرمان شتہاری گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد

منگل 18 فروری 2020 23:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) سی پی اوفیصل آبادکیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب03مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی18عدد پسٹل، 04عدد بندوق،02عدد کلاشنکوف اور01عددرائفل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئی1.250کلوگرام چرس اور131لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابقتھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم شعیب کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی60لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر362/20بجرم3/4PHOتھانہ مدینہ ٹاون ،تھانہ ملت ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم خرم شہزاد کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر290/20بجرم3/4PHOتھانہ ملت ٹاون ،تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم ذیشان مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی19لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر88/20بجرم3/4PHOتھانہ صدر جڑانوالہ اور تھانہ سٹی سمندری پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم شاہد حسین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی22لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر109/20بجرم3/4PHOتھانہ سٹی سمندری میں درج رجسٹر کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ منشیات کے کل09مقدمات درج کر کی09ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور قمار بازی کے 05مقدمات درج کر کی10ملزمان کو گرفتار کیا ،داؤ پر لگی رقم12ہزار روپے برآمد کی گئی۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں