پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی ،سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری

جمعہ 21 فروری 2020 23:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں اوگرا قوانین کے برخلاف سلنڈر کی تنصیب کی حامل 23 مسافر گاڑیوں کے چالان اور 15 کو تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو27500 کے جرمانے بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے موٹر وہیکل ایگزامز کے ہمراہ شاہرات پر85 پبلک ٹرانسپورٹس کو چیک کیا اور ان میں نصب سلنڈرز کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے غیر معیاری ہونے پرکارروائی کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس میں اوگرا کے قوانین کے خلاف نصب غیر معیاری سی این جی و ایل پی جی سلنڈرز ازخود اتروادیں بصورت دیگر دوران چیکنگ نہ صرف سلنڈر ضبط بلکہ سخت قانونی کارروائی سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں