پاکستانی قوم سمیت امة مسلمہ کوسجدہ ریزہوکراللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے،حاجی اکرم انصاری

حکومت کے معاشی وائرس سے غریب عوام آئسولیشن میں جاچکے ہیں،قوم2018سے سیاسی اورمعاشی وائرس اوراب کروناوائرس کاشکارہے،رہنماء مسلم لیگ ن

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ پاکستانی قوم سمیت امة مسلمہ کوسجدہ ریزہوکراللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے عمران خان قوم کوخوفزدہ کرنے کی بجائے قوم کو مشکلات میںڈالنے کی بھی اللہ سے معافی مانگیں۔حکومت کے معاشی وائرس سے غریب عوام آئسولیشن میں جاچکے ہیں۔

قوم2018سے سیاسی اورمعاشی وائرس اوراب کروناوائرس کاشکارہے۔امید ہے کروناوائرس کنٹرول کے بعد’’مریخ‘‘سے سیاسی وائرس بھی کنٹرول ہوگا۔

(جاری ہے)

سیاسی وائرس کے متاثرین کی تعدادزیادہ ہے۔کروناوائرس سے لوگ بچ بھی جائیںمگرقبل ازوقت انتخابات کے بغیرمعاشی اورسیاسی وائرس سے بچ نہیں پائیںگے۔اپوزیشن سیاسی اور معاشی وائرس کے علاج کی بجائے پرہیزکوترجیح دے رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ لاک ڈائون میںدیہاڑی دارطبقہ روٹی سے محروم ہوگیا ہے جبکہ عمران خان انہیں3ہزار روپے فراہم کرنے کادعویٰ کرکے مذاق کررہے ہیں۔ ۔اگرپی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ سے اقتدارمیںآئی ہوتی تووزیراعظم یوٹیلٹی بلوںمیںقسطوںکی سہولت فراہم کرنے کی بجائے ایک یا2ماہ کے لئے ختم کردیتے مگرحالات سے لگتاہے کہ انہیںعوامی مشکلات کی کوئی فکرنہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں