فیصل آباد:ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بھرپور کارروائیاں

چکن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی591 گرانفروشوں کو 5 لاکھ 28 ہزار ایک سو روپے کے جرمانے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 27 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 29 مئی 2020 23:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گذشتہ روز بھرپور کارروائیاں کرکے چکن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی591 گرانفروشوں کو 5 لاکھ 28 ہزار ایک سو روپے کے جرمانے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 27 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور انہیں گرفتارکرایا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رواں سال اب تک 9509 ناجائز منافع خوروں کو ایک کروڑ 11 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں اور123 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج اور جیل بھجوایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اورچکن،مٹن،بیف سمیت پھل،سبزیاں اور دیگر اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں اورکسی کو من مانی قیمتیں وصول نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر گہری نظر ہے اس ضمن میں ناقص پروفارمنس پر سخت ایکشن بھک لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں