فیصل آباد ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں کوئینز پیلس مارکی سیل

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرصدر عمر مقبول نے انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں کوئینز پیلس مارکی گٹ والا کو سیل کرادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر میرج ہال کو چیک کیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران انسداد کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پائی گئی اور شرکاء نے نہ ہی فیس ماسک پہن رکھے تھے اور ان کے مابین سماجی فاصلہ بھی قائم نہ تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے مارکی کو سیل کردیا گیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں