فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ نے سرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف قانونی ایکشن کا سلسلہ شروع کردیا

بدھ 23 جون 2021 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ نے سرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف قانونی ایکشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے ایک معروف بزنس مین کوزرعی انکم ٹیکس/ایف بی آر کے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر گرفتار کرکے ریونیو لاک اپ بھجوادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ کاروباری فرد کو متعدد بار واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس بھجوایاگیا لیکن عملدرآمد نہ ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم گرفتارہونیوالے بزنس مین کی جانب سے لاک اپ میں واجب الادا رقم کی ادائیگی پر رہا کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی وصولی کے لئے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں ایک روز میں نادہندگان سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔انہوں نے سرکاری واجبات کے نادہندگان کو واضح کیا کہ وہ اپنے ذمہ واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر انہیں ریونیو لاک اپ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو تاکید کی کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم کو مزید تیز کیاجائے اور رواں مالی سال کے اختتام تک مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں