وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت

جمعرات 9 مئی 2024 19:38

وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال سے تعلق رکھنے والی7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفہ ہستی سے مٹادیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں