فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پابندی کے باوجود شہر کے گردونواح میں آتش بازی کا سامان تیار اور فروخت رہا ،

ہفتہ 21 مئی 2022 19:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پابندی کے باوجود شہر کے گردونواح میں آتش بازی کا سامنان تیار اور فروخت رہا ،جبکہیک ہی ہفتہ میں آتشبازی کی تیاری کے دوران یہ دوسرا دھماکہ، آتش بازی کی فیکٹری میں تیاری کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے زورداردھماکہ فیکٹری میں کام کرنے والا ایک کاریگر جاںبحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا آن لائن کے مطابق مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب فرزندنامی شخص نے آتشبازی بنانے کی فیکٹری بنا رکھی ہے جس میں الصبح آتشبازی میں استعمال ہونیوالے بارود کی تیاری کے دوران جان لیوا دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں فیکٹری میں کام کرنے والا مکوآنہ کا رہائشی 30سالہ نفرعباس ولد منظورحسین جھلس کر طبی امدادملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیاجبکہ مکوآنہ کارہائشی 18سالہ بومی نامی نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال منقتل کردیا گیاوہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مکوآنہ چوکی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کردی ایک ہی ہفتہ میں آتشبازی کی تیاری کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے جس میں تین قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے لیکن مبینہ طور پرمقامی پولیس اورمتعلقہ دوسرے اداروں کے ملازمین اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہمیشہ آتشبازی کے دھماکوں میں غریب مزدور ہی موت کی آغوش میں جاتے ہیں بعد میں فیکٹری مالکان پولیس سے سازباز ہوکر بچ نکلتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں