الائیڈ ہسپتال II میں شعبہ امراض نفسیات کے زیراہتمام حاملہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) الائیڈ ہسپتال II میں شعبہ امراض نفسیات کے زیراہتمام حاملہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے سیمینارمنعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال II ڈاکٹر ظفراقبال،ماہر نفسیات ڈاکٹر سعیدیہ علوی،پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،ڈاکٹر نورین بلال،ڈاکٹر حفیظ کاردار ودیگر نے حاملہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی دی۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگرنے حاملہ ماں کو اپنے بچے کی صحت برقرار رکھنے کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔دیگر ماہر ڈاکٹرز نے بھی حاملہ خواتین کی صحت کے موضوع پر گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں