تربیت یافتہ افرادی قوت اور تحقیق کو لیبارٹریوں سے نکال کر کاشتکاروں تک پہنچانا فوڈ سکیورٹی کے حصول میں ناگزیر ہے، وائس چانسلر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی

جمعرات 2 مئی 2024 22:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) تربیت یافتہ افرادی قوت اور تحقیق کو لیبارٹریوں سے نکال کر کاشتکاروں تک پہنچانا فوڈ سکیورٹی کے حصول میں ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرووائس چانسلر/ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے بی ایس سی میجر سبجیکٹ سلیکشن سیمینار سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو کاشتکار تک پہنچا کر ہی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور تخفیف غربت کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں دیہی شہری کوٹے کے تحت داخلے کئے جاتے ہیں جس میں دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف ایگریکلچر کے 7شعبہ جات کو بہترین تعلیمی و تدریسی خدمات کی وجہ سے ڈبلیو کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی رینکنگ میں بھی فیکلٹی آف ایگریکلچر کی خصوصی خدمات شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ کیوایس رینکنگ میں زراعت اور جنگلات کے میدان میں جامعہ زرعیہ دنیا کی 56ویں بہترین جامعہ قرار پائی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں