فیصل آباد، عاصم ٹائون میں بیوی کے ناراض ہونے پرشوہر نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش

پیر 22 اپریل 2024 22:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ عاصم ٹائون میں بیوی کے ناراض ہونے پرشوہر نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ریسکیو1122نے مذکورہ شخص کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ عاصم ٹائون گلی نمبر6کے رہائشی 25سالہ قاسم ولد اقبال کا کسی بات پر اہلیہ سے جھگڑا ہوا توبیوی سے ناراض ہونے پر قاسم نے پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر خودسوزی کرنیوالے نوجوان کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں