فیصل آباد، شہر کے اہم مقامات نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے

آئیس نشہ جاگو کے نام کھل عام فروخت ،آئیس کے نشئی چھرویوں مسلح رات کو وارداتیں بھی کرلگے ،پولیس اہلکار ویلے مصروف

جمعرات 25 اپریل 2024 22:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) نڑوالہ روڈ، رضا آباد،مدنپورہ ،گلبرک تھانہ چوک ،اسلامیہ کالج عید گاہ روڈ ،سمیت شہر کے اہم مقامات نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا ، آئیس نشہ جاگو کے نام کھل عام فروخت ،آئیس کے نشئی چھرویوں مسلح رات کو وارداتیں بھی کرلگے ،پولیس اہلکار ویلے مصروف،آن لائن کے کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد ، تھانہ گلبرک ،رضا ٓباد ،تھاہ کواتوالی ،تھانہ ٹھیکریوالہ دیگر مقامات علاقہ دھاندرہ نڑوالہ رضا آباد،مدنپورہ ،گلبرک تھانہ چوک ،اسلامیہ کالج عید گاہ روڈ ،سمیت شہر بھرمیں آئیس اور دیگر منشیات کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے پولیس کی نا اہلی اور غفلت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں نشے گھروں کے گھر اجاڑ دئیے والدین سے ان کے ہیرے جیسے بیٹے چھن گئے لیکن پولیس کی روش نہ بدلی رشوت کے عوض منشیات فروشوں کو زہر فروخت کرنے کی کھلے عام اجازت دی ہوئی ہے شہریوں عبدالغفور بٹ ،حسن حیدر ،ملک اشرف ،مولوی یعقو ب انصاری ، بشارت علی، رانا سفیان، چوہدری توحید، جاوید اقبال عطاری، حاجی جاوید اقبال ، محمد حمزہ، طارق محمود، محمد اشرف، و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنی دیہاڈیاں لگانے کیلئے فیلڈ میں رہتے ہیں نہ کہ جرائم کی روک تھام کیلئے بلکہ پولیس اہلکار جرائم میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں دھاندرہ کے گلی محلوں، مساجد کیگردونواح میں درجنوں نشئی نشہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے انہوں نے اپنی زندگیاں ختم کر لی ہے والدین اپنی اولاد کو نشے کی لت میں دیکھتے ہیں تو ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن پولیس اہلکار ویلے مصروف ہیں پولیس کا کام جرائم کی روک تھام کے بجائے جرائم کو بڑھانا ،پھیلانا زیادہ لگتا ہے جتنے زیادہ لوگ منشیات فروخت کرے گے اتنی زیادہ رشوت میں اضافہ ہو گا شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ 66 دھاندرہ کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں