کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ڈویژنل آئیڈنٹی فیکیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 18:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آئیڈنٹی فیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جائیدادوں کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت اور کمشنر کو بریفنگ دی۔پراپرٹیز کی نیلامی کے امور پر اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

کمشنر نے اجلاس میں محکمہ انہار کے آفیسر کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں میٹنگ آئندہ ہفتہ میں دوبارہ شیڈول کی جائے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق نیازی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور احمد خان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان اور دیگر افسران بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کی تحریک پر مستحق خصوصی افراد کیلئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مقامی ملز(کمال ملز)کی طرف سے 30 وہیل چیئرز کا عطیہ وصول کیا۔

چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار،ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمت اور کمال ملز کی انتظامیہ کے ارکان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے مخیر کاروباری طبقہ کا شکریہ اداکیااور کہا کہ مستحق افراد کی بھلائی وبحالی میں فیصل آباد کے مخیر حضرات کا کوئی ثانی نہیں۔وہیل چیئرزسرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج معذور افراد تک شفاف انداز میں پہنچائی جائیں گی۔کمال ملز کی انتظامیہ نے غریب وضرورت مند افراد کی امداد کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں