حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، منیجر صنعت زار

جمعہ 26 اپریل 2024 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) منیجر صنعت زار زاہدہ ناز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف کامیاب اقدامات کر رہی ہے ، گھروں میں ڈینگی کی افزائش روکنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کیلئے خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں ہیلتھ اتھارٹی اور یو سی ڈی کے اشتراک سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر خرم، یوسی ڈی سے عثمان حبیب کے علاوہ انسٹرکٹرز اورزیرتربیت طالبات بھی موجود تھیں۔ منیجر صنعت زار نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے ، اس کی روک تھام کیلئے معاشرے کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اینٹامالوجسٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عملدرآمد کر رہی ہے لیکن ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہئیں ، اس سلسلے میں گھروں میں خواتین تمام تر احتیاط کو یقینی بنائیں۔عثمان حبیب نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف سماجی احساس بے حد ضروری ہے جس کیلئے آگاہی پروگرامز کے مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں