عالمی فائرفائٹرز ڈے، فیصل آباد میں فائر اینڈ ر یسکیو مقابلوں کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) عالمی فائر فائٹرز ڈے کے حوالے سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مابین فائر اینڈ ریسکیو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ر یسکیو 1122 زاہد لطیف نے بتایا کہ 4 مئی بین الاقوامی فائر فائٹرز ڈے کے حوالے سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مابین ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی فائر اینڈ ریسکیو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ضلع فیصل آباد،ضلع ٹوبہ، ضلع چنیوٹ اور ضلع جھنگ کی ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز ظفراقبال، علی حسنین اور میاں فراز نے اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ ان مقابلوں میں پلازے کی ساتویں منزل پر لگی آگ پر قابو پانا اور بلڈنگ میں پھنسے ہوئے افراد کو باحفاظت ریسکیو کرنا شامل تھا۔ ضلع فیصل آباد کی ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 4 مئی فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فیصل آباد ظفر اقبال کو ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں