فیصل آباد، 40 سالہ نامعلوم خاتون نے ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 30 اپریل 2024 21:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے جھمرہ روڈ نشاط آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب 40 سالہ نامعلوم خاتون نے چلتی ہوئی ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم اور سرگودھاروڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں