فیصل آباد ، شہر اور گردو نوا ح میں چو ری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 14 مئی 2024 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) شہر اور گردو نوا ح میں چو ری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا ما ت پروارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ جبکہ سکول ٹیچر سمیت 2لڑکیاں اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا‘ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آن لا ئن کے مطابق سمندری روڈ پل عبدالله کے رہائشی ریاض احمد نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (ن) رائل ایجوکیشن سکول میں پڑھاتی ہے، گزشتہ روز پڑھانے کیلئے سکول گئی واپس نہ آئی۔

(جاری ہے)

پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سکول میں نہیں پہنچی، جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 گ ب کے رہائشی صغریٰ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزمان اسد وغیرہ اسکی بیٹی (م) کو اغواء کر کے لے گئے جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کی رہائشی شمیم اختر نے بتایا کہ اس کا خاوند عابد علی گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا‘ بلوچنی کے علاقہ 69 رب کے عمران نے بتایا کہ اس کے بھائی اعظم کو نامعلوم ملزمان ڈیوٹی پر جاتے اغواء کر لیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں