سی پی او فیصل آباد کا پولیس لائن اور سی ٹی او آفس و لائسنس برانچ کا دورہ،ٹریفک سیکٹر کوتوالی میں لفٹر برانچ کا افتتاح کیا

بدھ 15 مئی 2024 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کا پولیس لائن اور سی ٹی او آفس و لائسنس برانچ کا دورہ،ٹریفک سیکٹر کوتوالی میں لفٹر برانچ کا افتتاح کیا۔ ترجمان طالش جٹ کے مطابق سی پی اوفیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس لائنز کا وزٹ کیا،پولیس لائنز کی تزین و آرائش کے احکامات جاری کیےکہ پولیس لائنز میں افسران وملازمان کی فلاح وبہبود کیلئے تما م تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

ان کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل شہزاد علیا نہ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر توصیف و دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے سی پی او فیصل آباد کو پولیس لائنز کے متعلق بریفنگ دی۔سی پی اوفیصل آباد نے پولیس لائنز کا مکمل وزٹ کیااس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے حکم دیا کہ فوری طورپرتزین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور مکمل صفائی کا بندوبست کیا جائے۔

(جاری ہے)

سی پی ا وفیصل آباد نے پریڈ گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا اور اس کی مکمل تزین و آرائش کا حکم دیا۔سی پی او فیصل آباد نے مزید کہا کہ ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے کام کرناہمارا فرض ہے۔صاف ستھرا ماحول تندرستی کاضامن ہے،انہوں نے کہا کہ ملازمین کو رہائش کیلئے بہترین صاف ستھری بیرکس مہیاکی جائیں گی اورریکریشن روم کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ پولیس افسران و ملازمین بعد از فراغت ڈیوٹی تازہ دم اور تندرست رہیں۔

آخر میں سٹی پولیس آفیسرنے کہاکہ پولیس لائنز میں مین گیٹ کےمورچہ جات ،پارکنگ ایریا کو بہتر بنایا جائے تاکہ سیکیورٹی کے خدشات نہ ہوں ۔بعڈد ازاں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے سی ٹی او آفس اور لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون بھی ان کے ہمراہ موجود ۔ اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر نے لائسنس برانچ کے کام کا جائزہ لیا اور لائسنس برانچ عملے کے ساتھ میٹنگ کی اورلائسنس کے عمل کو مزید تیزی اوربہتری کے ساتھ سرانجام دینے اور جدید سہو لیا ت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے سٹی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ مرد وخواتین اور بزرگوں کے لئے وسیع ترین سیٹنگ پلان، آرام دہ ماحول مہیا کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید سٹی پولیس آفیسر نے پروموشن پانے والے افسران کو پروموشن بیج لگائے اور مبارک باد دی ۔ مزید براں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے ٹریفک سیکٹر کوتوالی میں لفٹر برانچ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایس پی لائلپور ٹاؤن رحمان قادر ،چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون ،ڈی ایس پی کوتوالی اور دیگر افسران بھی موجود ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل قیمتی جانوں کا ضامن ہے مزید سٹی پولیس آفیسر نے ٹریفک آگاہی کیمپ میں عوام الناس میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین اور ہیلمٹ کی افادیت کے بارے آگاہ کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں