فیصل آباد ، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

بدھ 15 مئی 2024 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد, پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ 203 رب ملک پور میں واقع پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان عدنان ولد لیاقت سکنہ سمن آباد کی نعش برآمد ہوئی ۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری منتقل کردی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی اور تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں