آر پی او فیصل آباد نے رواں سال کے دوران کھلی کچہریوں میں 1900 سے زائد سائلین کی داد رسی کی

جمعرات 16 مئی 2024 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) آر پی او فیصل آباد نے رواں سال کے دوران کھلی کچہریوں میں 1900 سے زائد سائلین کی داد رسی کی۔تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے آرپی او آفس فیصل آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو سنا اور دادرسی کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان رضوان بھٹی نے بتایا کہ رواں سال 1900سے زائد سائلین کی دادرسی کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیا جارہا ہے۔انہو ں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کومیرٹ پر عمل میں لایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں