کمشنر فیصل آباد کی زیرصدارت ڈویژنل کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 16 مئی 2024 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود کے علاوہ دیگر افسران اور کسانوں کے نمائندے بھی موجودتھے۔کمشنر نے کپاس کی کاشت اور اہداف بارے آگاہی لی اور کہا کہ کسانوں کو کپاس کی فصل کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کیلئے آگاہی کا دائرہ وسیع کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے جبکہ جعلی وغیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی کریں اورایسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے ٹھکانوں کو بند کرائیں۔کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو نہری پانی کی ٹیل تک فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کاشتکاروں کوکپاس کی فصل کی کاشت کے بارے میں موثر آگاہی دی جائے۔

اس ضمن میں دیہی علاقوں میں سیمینارز کا انعقاد ناگزیر ہے۔کمشنر نے کسانوں کے نمائندوں کی طرف سے درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت جاری کیں۔اس بار ڈویژن میں کپاس کی فصل کا ٹارگٹ ایک لاکھ 15 ہزار 800، ایکڑرقبہ ہے اور91 ہزار 442، ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل کرکے78 فیصدہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔باقی ٹارگٹ کے حصول کے لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک ہیں۔کمشنر نے محکمہ انہارکو نہری پانی کی مسلسل فراہمی کی تاکید کی۔ڈائریکٹر زراعت نے کپاس کی فصل کی پیداوار اور کسان دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں موجود کسانوں نے ڈویژن میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے موثر اقدامات پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں