مینجنگ ڈائریکٹر واسا کی گرمی کے موسم کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر صارفین کو پانی کے ضیاع کو روکنے کی اپیل

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے گرمی کے موسم کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر صارفین کو پانی کے ضیاع کو روکنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا انتظامیہ صارفین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی پانی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے لہذا صارفین ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال کریں۔

اسی طرح واسا صارفین واٹر سپلائی کے اوقات کے دوران ہی پانی کا ذخیرہ کریں اور مقرر کردہ اوقات کے بعد موٹرز چلا کر پانی ہرگز حاصل نہ کریں کیونکہ گرمی کے موسم میں موٹرز چلا کر پائپ لائن میں موجود پانی سک کرنے سے اس میں آلودگی شامل ہونے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا ہے کہ موسم گرم کے دوران کسی بھی شکایت کی صورت میں فری ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں